22 ستمبر، 2025، 4:33 PM

ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون؛ دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے

ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون؛ دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ماسکو کے ساتھ جوہری تعاون کے تحت بوشہر پاور پلانٹ کی توسیع، تحقیقی و سائنسی اشتراک پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اداری برائے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے ماسکو کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

اسلامی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان کا حوالہ دیا جو انہوں نے 17 جنوری 2025 کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران دیا تھا، جس میں انہوں نے توانائی، خاص طور پر جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر کو دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم شعبہ قرار دیا تھا۔

اسلامی نے بتایا کہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے دوسرے اور تیسرے یونٹ کی تعمیر جاری ہے اور دونوں ممالک کی اعلی قیادت نے خصوصی توجہ دے کر اس منصوبے کی رفتار کو تیز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے 20,000 میگاواٹ کے جوہری توسیعی منصوبے میں روس کا واضح حصہ ہے، اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے ہوئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ ایران اور روس کے تعلقات میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

News ID 1935498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha